سابق امریکی فٹبالر سولو کا سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

سابق امریکی فٹبالر سولو کا سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

لاس اینجلس (اے پی پی) سابق امریکن ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا، 36 سالہ ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی کا کہنا ہے کہ واقع 2013ء میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب میں پیش آیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکن ویمن ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے ورلڈ گورننگ باڈی کے سابق صدر بلاٹر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2013ء میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب سے قبل نازیبا حرکت کی تھی، ایوارڈ کی پریزنٹنگ میں نے کرنی تھی تھی اسلئے میں نروس ہو گئی تھی، تقریب کے بعد میں نے بلاٹر کو دوبارہ نہیں دیکھا جس کی وجہ سے میں براہ راست انہیں جواب نہ دے سکی۔81 سالہ بلاٹر نے اپنے ترجمان کے ذریعے واقع کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ کرپشن الزامات کی وجہ سے بلاٹر کو نہ صرف فیفا صدارت سے محروم ہونا پڑا تھا بلکہ انہیں چھ سالہ پابندی کا بھی سامنا رہا، وہ 17 برس تک ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی کے صدر رہے۔ واضح رہے کہ ہوپ سولو کو 202 میچز میں امریکن ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...