قومی نیشنل کپ،افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے کراچی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

قومی نیشنل کپ،افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے کراچی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی
قومی نیشنل کپ،افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے کراچی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی نیشنل کپ میں کے افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے کراچی وائیٹ کو8وکٹ سے شکست دے دی،ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کرنی والی ٹیم نے 181 کا ہدف 18.2اوورز میں ہی پورا کرلیا۔

راولپنڈی میں فیصل آباد اور کراچی وائیٹز کے درمیان قومی نیشنل کپ کے افتتاحی میچ میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی وائیٹ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر180رنز بنائے ،جس میں اکبر الرحمان کے 60 ،خرم منظور کے 55اور حارث سہیل نے28رنز بنائے ۔

فہیم اشرف نے 3اور عمران خالد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد نے مطلوبہ ہدف18.2اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،جس میں صاحبزادہ فرحان کے ناقابل شکست76رنز نمایاں ہیں ،جبکہ گوہر علی نے 70رنز بنائے۔

دانش عزیز اور رومان رئیس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر صاحبزادہ عرفان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : قومی