دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ،محمد حفیظ

دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ،محمد حفیظ
 دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ،محمد حفیظ

  

سرگودھا(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی ، دنیا بھر سے کرکٹر پاکستان کا رخ کریں گے ، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈکا کردار بہت اہم ہے ۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے آنے سے پاکستان میں کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں بھی جلد پاکستان اذکر کرکٹ کھلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں اور سری لنکا کے ساتھ لاہور میں ہونے والا ٹی 20میچ لوگوں کے جوش و خروش کی مثال ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی