اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان اور سپن باؤلنگ کوچ کااعلان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نائب کپتان اور سپن باؤلنگ کوچ کااعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے نائب کپتان اور سپن باؤلنگ کوچ کے ناموں کااعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی ،مینٹور وقار یونس اور ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پی ایس ایل 3 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے جب کہ آف سپنر سعید اجمل کو ٹیم کا سپن بالنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔فرنچائز کے مالک علی نقوی نے انکشاف کیا کہ سعید اجمل کو سپن باؤلنگ کوچ تعینات کرنے کی تجویز ٹیم کے سٹاف نے دی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے سعید اجمل کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’سعید اجمل ہمارا چیف انٹرٹینمنٹ آفیسر رہا ہے، اور ہم ایک کھلاڑی اور مستقبل کے کوچ کی حیثیت سے ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ہم نے دیکھا کہ انہوں نے کس طرح شاداب خان کی صلاحیتوں کو نکھارا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اور سابق کپتان وقار یونس نے بھی سعید اجمل کو سپن باؤلنگ کوچ بنانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ ’’سعید اجمل کیساتھ میں نے چار سال کام کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ ڈریسنگ روم کے ماحول کیلئے کس قدر اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...