ٹی 20کپ لاہور بلیو اور فیصل آباد کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں فیصل آباد نے کراچی وائٹس کو ابتدائی میچ میں 8 وکٹوں اورلاہوربلیو نے لاہوروائٹس کوسنسنی خیزمیچ میں ایک رنز سے شکست دیدی۔افتتاحی روز ایونٹ کے پہلے میچ میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، اکبرالرحمان نے 60 اور خرم منظور نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اسد شفیق 27، حارث سہیل 28 اور کپتان سرفراز احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 3 اور عمران خالد نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں پر حاصل کیا، صاحبزادہ فرحان 76 ، گوہر علی 70 اور، صہیب مقصود 21 رنز بنا کرنمایاں رہے، رومان رئیس اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچ میں لاہوربلیو نے لاہوروائٹس کوایک رنز سے ہرا دیا۔ لاہوربلیونے پہلے کھیل کرمقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے،امام الحق44،محمد حفیظ 35، بابراعظم33اوراحمد شہزاد18رنز بناکرنمایاں رہے۔ آصف علی،احسان عادل،عامریامین اوربلال آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور وائٹس 170رنز کے تعاقب میں5وکٹوں کے نقصان پر 168 رنزبناسکی۔سمیع اسلم کے 60گیندوں پر 91 رنزناٹ آؤٹ بھی رائیگاں گئے،میچ کے بہترین کھلاڑی رہے۔ کامران اکمل صفر،عمراکمل 1اور سلمان بٹ 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔محمدعامراور غلام مدثرنے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔