شاہدآفریدکی دھواں دھاربیٹنگ ،باؤلنگ،ڈھاکہ نے سلہٹ کوہرادیا

شاہدآفریدکی دھواں دھاربیٹنگ ،باؤلنگ،ڈھاکہ نے سلہٹ کوہرادیا

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مومن الحق اور لینڈل سیمنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت راج شاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا ۔دوسرے میچ میں شاہد آفریدی کی دھواں دھاربیٹنگ اور باؤلنگ کی بدولت ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرزکو8وکٹوں سے ہرادیا۔ ہفتے کو لیگ کے نویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بوپارا نے 54 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، فرحاد رضا نے دو وکٹیں لیں، جواب میں راج شاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مومن الحق 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سیمنز 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مومن الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسری میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس نے سلہٹ سکسرزکو8وکٹوں سے ہرا دیا۔ سلہٹ کی ٹیم پہلے کھیل کر9وکٹوں پر 101 رنز بناسکی۔عبدالحسن 30 رنز کیساتھ ٹاپ سکورررہے۔ڈھاکہ کے شاہدآفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرکے4 شکار کیے۔ جواب میں کھیلتے ہوئے ڈھاکہ نے 102رنز کا ہدف 8 ویں اوور میں 106 رنز بناکرحاصل کرلیا۔افتتاحی بلے باز شاہد آفریدی نے17گیندوں پرایک چوکے اور5چھکوں کی مددسے37رنزبنائے اورمیچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔لیوس نے44 رنزبنائے،سلہٹ کے برسنن نے دونوں وکٹیں حاسل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...