اٹلی کی 59 برس بعد فیفا ورلڈ کپ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی

اٹلی کی 59 برس بعد فیفا ورلڈ کپ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی

روم (اے پی پی) آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سلسلے میں کھیلے گئے پلے آف میچز میں سویڈن نے اٹلی کو فرسٹ لیگ میں 1-0 گول سے ہرا دیا جس کے بعد چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کی 59 برس بعد میگا ایونٹ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی، اٹلی نے آخری بار 1958ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کی تھی، پیرو اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔ ورلڈ کپ 2018ء کے سلسلے میں کھیلے گئے پلے آف فرسٹ لیگ میچ میں سویڈن نے زبردست مقابلے کے بعد چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن اٹلی کو 1-0 گول سے ہرا کر میگا ایونٹ میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی، جوہانسن نے 61 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے سویڈن کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، شکست کے بعد اٹلی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور اب اسے سیکنڈ لیگ میچ میں لازمی فتح درکار ہے، پیرو اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اب دونوں ٹیموں کی نظریں سیکنڈ لیگ میچ پر مرکوز ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی