نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز کا آغاز

نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے دو ...

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے دو روزہ ٹرائلز ہفتہ کوپی اے ایف کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے جنرل سیکرٹری محمد بلال ستی کے مطابق ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سے30کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جس میں سے باصلاحیت14کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیراہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 16 سے 22 نومبر تک ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، لاہور شامل ہیں جبکہ 12 ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ڈومیسٹک سطح کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...