ٹور میچ، سری لنکا نے انڈین بورڈ کی ٹیم کابھرکس نکال دیا

ٹور میچ، سری لنکا نے انڈین بورڈ کی ٹیم کابھرکس نکال دیا

کولکتہ (نیٹ نیوز) سری لنکا نے انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لئے، سری لنکن بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، چار بلے بازوں سمارا وکراما، کرونارتنے، میتھیوز اور ڈکویلا نے نصف سنچریاں سکور کیں، ڈکویلا 73 اور سلوا 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتے کو کولکتہ میں شروع ہونے والے ٹور میچ کے پہلے روز سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنا لئے تھے، سری لنکن بلے بازوں نے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور چار بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کر کے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سمارا وکراما 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، اینجلو میتھیوز 54 اور کرونارتنے 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ڈکویلا نے 73 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، سندیپ اور بہنداری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی