آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے سرے کلب سے دو سالہ معاہدہ کر لیا

آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ نے سرے کلب سے دو سالہ معاہدہ کر لیا

لندن (نیٹ نیوز) مشہور انگلش کلب سرے نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے مایہ ناز آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ سے دو سالہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت فنچ 2019ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ سرے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک سٹورٹ نے کہا ہے کہ فنچ ٹی ٹونٹی کے خطرناک بلے باز ہیں ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے اور دنیائے کرکٹ میں ان کی جیسن روئے سے اوپننگ پارٹنرشپ تباہ کن ہو گی۔ فنچ کلب میں اپنے ساتھی کھلاڑی مچل مارش کو جوائن کریں گے، کلب نے 2018ء سیزن کیلئے مارش سے پہلے ہی معاہدہ کر رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی