چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور ( آن لائن )چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ‘پی اے ایف کے حمام احمد ‘عزیر شوکت‘ایم حمزہ ‘نور زمان اور ذیشان زیب نے چیف آف دی ائر سٹاف سکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے ۔انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے حمام احمد نے پنجاب کے انس بخاری کو ‘انڈر13 فائنل میں پی اے ایف کے ایم حمزہ نے ایم عماد کو ‘انڈر17 فائنل میں پی اے ایف کے عزیر شوکت نے پنجاب کے فرحان ہاشمی کو ‘انڈر15 فائنل میں پی اے ایف کے نور زمان نے پی اے ایف کے خوشحال ریاض کو جبکہ انڈر19 فائنل میں پی اے ایف کے ذیشان زیب نے پنجاب کے عزیر رشید کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ‘آخر میں ائر چیف مارشل سہیل امان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے‘انہوں نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور محنت کریں ‘فزیکل فٹنس پر زیادہ توجہ دیں‘انہیں تمام سہولتیں باہم پہنچائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ تمام فوکس انڈر11 سے انڈر19 کھلاڑیوں پر ہے۔