عقیل خان نے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

عقیل خان نے فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) عقیل خان نے 31 ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لیڈیز سنگلز میں اوشنہ سہیل نے ایونٹ جیت لیا۔ اتوارکو سیددلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلزکے فائنل میں پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جونیئر انڈر 18 سنگلز فائنل میں یوسف خان نے محمد شعیب کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میں حشیش کمار نے نیلن عباس کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں اوشنہ سہیل نے سارہ محبوب کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بوائز انڈر 10 سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے اظہر عبداللہ کو ہرا دیا جبکہ خواتین سنگلز انڈر 10 فائنل میں جمال شاہ نے زارا خان کو شکست دی۔ مینز ڈبل کے فائنل میں شہزاد خان اور محمد عثمان اعجاز نے مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سینیٹر سید دلاور عباس، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خاور حیات خان، شاہدہ بادشاہ اور ٹینس سے لگاؤ رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔