انگلش آل راؤنڈر کریگ اوورٹن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کی امیدیں بڑھ گئیں
ایڈیلیڈ(اے پی پی) انگلش آل راؤنڈر کریگ اوورٹن نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کینگروز کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اپنا کیس مضبوط بنا لیا، عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے اوورٹن کی پہلے ٹیسٹ میں شرکت کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ میں 192 رنز سے شکست دے کر آسٹریلیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اوورٹن نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔