ٹونگا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر رگبی لیگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ٹونگا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر رگبی لیگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ ...

ویلنگٹن (اے پی پی) ٹونگا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا کر رگبی لیگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ کو 16-2 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں ٹونگا کے ونگر ڈیوڈ فیوسی ٹووا نے ٹرائیز کی ہیٹرک کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کوارٹر فائنل میں ٹونگا کو لبنان اور نیوزی لینڈ کو فجی کا چیلنج درپیش ہو گا۔ رگبی لیگ ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ٹونگا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیکنڈ رینکڈ نیوزی لینڈ کو 28-22 پوائنٹس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈیوڈ نے شاندار ہیٹرک کے نیوزی لینڈ کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی