فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں،گل رعنا

فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں،گل رعنا
 فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں،گل رعنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل گل رعنانے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے کوئی آگے آنے کو تیار نہیں‘وقت ختم ہو رہا ہے آئندہ ہمیں فارمولہ فلموں کی بجائے نئے موضوعات تخلیق کرنا ہوں گے ‘ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں فلموں کی مسلسل نمائش ناگزیر ہے ۔ گل رعنانے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے میسر وقت آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے اس لئے اب سب کو چاہیے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کیلئے جد و جہد کریں ‘پاکستانی فلمی ہدایتکار فلمیں بنا کر اچھا رسپانس نہ ملنے کے ڈر سے ریلیز نہیں کر رہے ہیں جس سے فلموں کی نمائش میں طویل وقفہ آ رہا ہے جو کہ فلم ٹریڈ کے لئے اچھا نہیں ہے ۔

مزید :

کلچر -