میری تمام تر توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے،مینال خان

میری تمام تر توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے،مینال خان
 میری تمام تر توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے،مینال خان

لاہور(فلم رپورٹر )معروف ماڈل و اداکارہ مینال خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں نوجوان نسل کی انٹری سے دوبارہ رونقیں بحال ہوئی ہیں‘اس وقت میری تمام تر توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے۔مینال خان نے کہا کہ پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔جب تک سینئر لوگ ہماری رہنمائی کیلئے آگے نہیں آئیں گے ہم بالی ووڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔مجھے فلموں کی آ فرز ہیں مگر میری تمام تر توجہ ماڈلنگ اور ٹی وی کی طرف ہے ۔آج مجھے خوشی ہے میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے والدین کی بہت سپورٹ ہے انہوں نے مجھے کبھی فورس نہیں کیا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...