مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے،رائمہ خان

مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے،رائمہ خان
 مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے،رائمہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور( فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے‘پیسے اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کو ترجیحی دی ہے‘جب تک اس انڈسٹری سے وابستہ ہوں کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرو گی۔ہر روز کوئی نئی لڑکی سوشل میڈیا پر سے انٹری دے رہی ہے اور خود کو میری شاگرد ظاہر کرتی ہے لیکن وہ حقیقت میں کبھی مجھ سے ملی بھی نہیں ہوتی۔ایسے کسی کا نام استعمال کرنا انتہائی غلط حرکت ہے۔میرا یہاں کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی میری شاگرد ہے۔میں تو ابھی خود سیکھ رہی ہو ں اور سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھو گی۔

مزید : کلچر