تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،جانو بابا

تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،جانو بابا
 تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،جانو بابا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کے معروف اداکار جانو بابانے کہا ہے کہ تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھ میں لڑکیوں کو متاثر کی صلاحیت نہیں یہ کام تھکا دینے والا ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے جانو بابانے کہا کہ خود اعتمادی حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور یہ خود اعتمادی تجربے سے حاصل ہوتی ہے۔کئی سال ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری میں گزارنے کے بارے میں اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں گزرے وقت سے کوئی سبق حاصل کرنے کے بجائے یہاں خود کو ایڈجسٹ کرنا اہمیت رکھتا ہے۔سٹیج کام کرنا پڑتا ہے اور اچھی و بری کہانیوں پر مبنی ڈرامہ سیریلز کرنی پڑتی ہیں۔
کیوں کہ یہ تجربات ہی آپ کو سکھاتے ہیں، کیرئیرمیں ڈراموں کی تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔جانو بابا نے بتایا کہ میڈیا کے سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں اور اس دوران آپ کو بہت پر سکون رہنا پڑتا ہے یہ عمل بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے تاہم انکار یا برے رویے کی صورت میں امیج خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -