بیٹی عنایا میری زندگی کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے:کنال کھیمو

بیٹی عنایا میری زندگی کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے:کنال کھیمو

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار کنال کھیمو نے کہا ہے کہ میری بیٹی عنایا زندگی کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کنعال کھیمو نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ بیٹی عنایا کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوئی ہے یا نہیں لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ ان کی ترجیحات بالکل بدل گئی ہیں کیونکہ باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت ہی خوبصورت رشتہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش سے قبل میں کام سے واپس آتااور پھر ٹی وی دیکھتا یا دوستوں کو فون کرتا لیکن اب میری زندگی کی توجہ کا مرکز میری بیٹی عنایا ہے، یہ میری زندگی کا خوبصورت ترین فیز ہے ،میں زندگی میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے میری بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...