ٹائیگرزندہ ہے نے ریلیز سے پہلے ہی باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑدیا

ٹائیگرزندہ ہے نے ریلیز سے پہلے ہی باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑدیا
 ٹائیگرزندہ ہے نے ریلیز سے پہلے ہی باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی فلم’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ نے ریلیزہونے سے پہلے ہی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’’باہوبلی 2 ‘‘کا ریکارڈ توڑ دیا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے۔ لیکن رواں سال ریلیز ہونے والی سلمان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور شائقین کی امیدوں پر پوری نہ اترسکی تاہم باکس آفس پر ناکامی کے باوجود ’’ٹیوب لائٹ‘‘5 ہفتوں میں 114 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سلمان خان نے’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ میری اگلی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘کی ناکامی کاغم بھلادے گی اورایسا ہوتا نظر بھی آرہا ہے۔ 4 روز قبل ریلیز ہونے والے’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کے ٹریلر نے جہاں بہت سارے نئے ریکارڈ بنائے ہیں وہیں پرانے ریکارڈ توڑے بھی جن میں بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم’’باہوبلی2‘‘کاریکارڈ ہے جسے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کے ٹریلر نے صرف 4 دنوں میں توڑ دیاہے۔

میڈیا کے مطابق سلومیاں کی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘کے ایکشن، سسپنس اوررومینس سے بھرپور ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور 4 دنوں میں اسے تقریباً 3 کروڑ بار دیکھاجاچکا ہے اور یوٹیوب پر اسے7 لاکھ (700کے)افراد پسند کرچکے ہیں ۔
جب کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ پسندیدہ ٹریلر کا ریکارڈ بنانے والی فلم ’’باہوبلی2‘‘کو اب تک صرف 5 لاکھ41 ہزار(541کے)لوگوں نے لائک کیا تھا، اس کے علاوہ سلومیاں کی فلم کا ٹریلر یوٹیوب ٹرینڈنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ٹریلرکی غیرمعمولی کامیابی کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘رواں برس کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگی اور سلمان کا کہا سچ ثابت ہوجائے کہ یہ فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘کی ناکامی کا غم بھلانے میں اہم کردارادا کرے گی۔واضح رہے کہ ہدایت کارعباس ظفر کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘2012 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہیفلم میں ایک بار پھر سلمان خان بھارتی اور کترینہ کیف پاکستانی خفیہ ایجنٹ کے کردار میں نظرآئیں گے۔

مزید :

کلچر -