بالی ووڈ میں کام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،نادیہ حسین

بالی ووڈ میں کام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،نادیہ حسین
 بالی ووڈ میں کام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،نادیہ حسین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) سپرماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اپنے ملک میں کام کرنے کوزیادہ ترجیح دوں گی جب کہ اچھے اورمنفرد موضوع پربننے والی فلم میں لیڈ رول ملا تواپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بڑے پردے پرضرور ہنر دکھاؤں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کچھ عرصہ قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک معروف فلمی ستارے نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کرداراورسکرپٹ سننے کے بعد میں نے اس آفرکوقبول نہیں کیا۔ ایک طرف توایکٹنگ کے لئے خاصا وقت درکار ہوتا ہے اورپھراگرکرداربھی جاندارنہ ہوتواس کو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسی لئے میں سوچتی ہوں کہ جب بھی کسی فلم کو سائن کرونگی تواس کے لئے پہلی شرط لیڈنگ رول کی ہوگی۔

مزید : کلچر