دبنگ3 کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائیگی:سوناکشی سنہا

دبنگ3 کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائیگی:سوناکشی سنہا
 دبنگ3 کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائیگی:سوناکشی سنہا

  

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم دبنگ سلسلے کی تسیری فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان اور میں نے فلم کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی تیاری شروع نہیں کی ہے کیونکہ ابھی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے جبکہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میں فلم ہیپی بھاگ جائی گی کے سیکوئل کی عکسبندی میں مصروف ہوں اور سلمان فلم ریس 3 کی عکسبندی شروع کریں گے جس کے بعد ہی دبنگ 3 پر کی تیاری شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر