شوبر انڈسٹری کو سیاست سے الگ رکھا جائے،گلوکارخلیل حیدر
لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار خلیل حیدر نے کہا ہے کہ شوبر انڈسٹری کو سیاست سے الگ رکھا جائے‘اگر معیاری فلمیں بنائی جائیں تو انڈین فلموں کی ضرورت نہیں پڑے گی‘شائقین کو اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ خلیل حیدرنے کہا ہے کہ دنیا آج آپس کے لڑائی جھگڑوں سے نکل کر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور پاکستان اور انڈیا آج بھی صدیوں پرانی لڑائیاں لڑ رہے ہیں اس کشمکش سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔