فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،آشا چوہدری

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،آشا چوہدری
 فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے عملی طور پر کام کرنا ہوگا،آشا چوہدری

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں کرنے کی بجائیں اس کی بحالی کے لئے عملی طور پر کام کرنا چاہیے ،یہ ہم سب کو علم ہے کہ فلم انڈسٹری اس وقت کس جگہ پر کھڑی ہے ، ایسے لوگ جو فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں کرتے ہیں اگر اس کی بہتری کے لئے دو اچھے الفاظ بول دیں تو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملتا ہے ۔آشاچوہدری نے مزید کہا کہ سینئر اداکار ہمارا اثاثہ ہیں او ر ہم جیسے لوگوں کو ان کی قدر کرنی چاہیے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...