رجنی کانت 12 دسمبر (سالگرہ) کو سیاست میں آنے کااعلان کرینگے

رجنی کانت 12 دسمبر (سالگرہ) کو سیاست میں آنے کااعلان کرینگے
 رجنی کانت 12 دسمبر (سالگرہ) کو سیاست میں آنے کااعلان کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی(آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار رجنی کانت نے آخر کار سیاست میں آنے کا فیصلہ کر ہی لیا ، اگلے ماہ بارہ تاریخ کو اپنی سالگرہ والے دن اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے۔ وہ ماضی میں کانگریس اور ڈی ایم کے پارٹی کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ تامل اور بالی ووڈ فلموں کے سٹارز کے سٹار رجنی کانت نے آخر کار سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سپر سٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے رجنی کانت بارہ دسمبر کو اپنی سالگرہ والے دن اس بات کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جماعت لانچ کریں گے۔ رجنی کا جھکاؤ نہ تو بائیں کی جانب ہے اور نہ ہی دائیں کی جانب۔ وہ انتہا پسند بھی نہیں ، وہ اعتدال پسند رہنما ہوں گے۔

مزید :

کلچر -