آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے،راجو سمراٹ

آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے،راجو سمراٹ

لاہور(فلم رپورٹر) لالی وود کے نامور کوریو گرافر راجو سمراٹ نے کہا ہے کہ فلموں میں کسی بھی فنکار کو معاوضہ اس کی مقبولیت کے حساب سے ملنا چاہیے۔راجو سمراٹ نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹی وی اور فلموں میں اداکاراؤں کو بھی اداکار کے برابر معاوضہ دیا جانا چاہیے لیکن بشرطیکہ وہ پروڈیوسر کو منافع کما کردیں کیونکہ ایک آرٹسٹ کے معاوضہ کا انحصار اس کی مقبولیت پر ہوتاہے۔ اگر فلم پروڈیوسر کسی اداکار کے نام سے پیسہ کما سکتے ہیں تو انھیں اس کا معاوضہ بڑھانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...