پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو زیادہ اصلاحی ہونا چاہئے،کنول نعمان

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو زیادہ اصلاحی ہونا چاہئے،کنول نعمان
 پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو زیادہ اصلاحی ہونا چاہئے،کنول نعمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر )سینئر اداکارہ و ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کو زیادہ اصلاحی ہونا چاہئے‘ گھریلو خواتین کے مسائل کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ٹی وی ڈرامے بنائے جانے چاہئیں۔کنول نعمان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری دن بدن مضبوط ہوتی جا رہی ہے کیونکہ پاکستانی سیکٹر میں بہت بڑی تعداد میں ڈرامے بنائے جا رہے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ٹی وی ڈراموں کو زیادہ سے زیادہ اصلاحی ہونا چاہئے۔

مزید : کلچر