تھائی لینڈ رپوسٹ سوپرمائی کے نام

تھائی لینڈ رپوسٹ سوپرمائی کے نام

ایشین ڈویلپمنٹ ٹور گالف چمپئن شپ تھائی لینڈ کے پوست سوپر مائی نے اپنے نام کر لی ۔ پوست سوپرمائی 202 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ۔ انگلینڈ کے لیوک جوائے 203 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پاکستان کے تیمور خان ایمچورمقابلوں کے فاتح قرار پائے ۔4 روزہ گالف چمپئن شپ میں مجموعی طور پر93ٹاپ گالفرز نے شرکت کی جس میں14ممالک کے 31جبکہ ملکی 62ٹاپ گالفرز شریک تھے۔ ویزہ کی تاخیر کے باعث چوبیس سالہ تھائی لینڈر ایشین ڈویلپمنٹ ٹور کے سلسلے میں منعقدہ ایونٹ میں تاخیر سے شکست کر نے کی بجائے 1لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم کے ایونٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور میں دھنداورسموگ کے باعث ایونٹ کو 54 ہولز تک محدود کیا گیا تھا، جس میں فتح پر تھائی لینڈر کے حصہ میں 21 ہزار امریکی ڈالرز کے ساتھ ایشیا میں 12 ویں پوزیشن آئی ۔پوست کی اس فتح کے بعد اس نے تین مرتبہ ایشین ڈویلپمنٹ ٹور کا ایونٹ جیتنے والے اپنے بھائی ستایاکے ساتھ اپنا نام لکھوالیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوست کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بات جان کر بہت حیرانی ہوئی کہ وہ آخری منٹ میں ٹورنامنٹ میں انٹری کروانے والے کھلاڑی تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان حکومت اور ایونٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں ۔ انہیں ویزے کے اجراء اورایونٹ کے انعقاد پر وہ بہت خوش ہیں۔ایونٹ میں کامیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا ٹائٹل ہے اس لئے ان کے پاس خوشی کے مارے کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ ایونٹ میں شریک دیگر شرکاء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں تھائی لینڈر پوست کا کہنا تھاکہ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیل کر خوشی محسوس کرتے دیکھا ہے ۔ ڈیفنس رایاگالف کلب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی معیار کے گالف کلب میں ایونٹ کھیل کر بہت اچھا لگا۔ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرپوست کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اگلے سال اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے پاکستان آئیں۔ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر رہنے والے انگلینڈ کے لیوک جوائے ایونٹ کے چمپئن پوست سے ایک شارٹ پیچھے رہے، جبکہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر سویڈن کے کوکوسینسکی اور وینس ویلا کے وولمر موریلونے حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے گالفر نے 13ہزار 800 امریکی ڈالر، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 7 ہزار 560 امریکی ڈالر انعامی رقم ملی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایونٹ میں شریک ملکی اورغیرملکی کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں گالف اور سپورٹس بہت ترقی کر رہی ہے۔ ڈیفنس رایا کلب میں گزشتہ چار برس میں زبردست کام ہوا۔پاکستان اور ایشین گالف ایسوسی ایشین نے شاندار ایونٹ کرایاانہوں نے لاہور میں عالمی معیار کے ایونٹ کے انعقاد پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دِل لاہور میں ایشین ڈویلپمنٹ ٹور کے سلسلے میں ہونے والے ایونٹ میں انٹرنیشنل گالفر کی شرکت نے ملک میں انٹرنیشنل گلف کی واپسی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل گالفر ز کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے تھائی لینڈر پوست اور برطانوی لیوک جوائے کو 10,10 ہزار امریکی ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ غیرملکی کھلاڑیوں کے منیجر ’’ان ہوپارک ‘‘نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیفنس رایا گالف کلب کو عالمی معیار کا گالف کلب قراردیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے غیرملکی کھلاڑیوں کو ملنے والی شاندار سہولیات پرشکریہ ادا کیا۔ ڈیفنس رایا گالف کورس کلب کے سیکرٹری بریگیڈیئر سکندر حیات نے انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے رایا گالف کلب کو منتخب کرنے پر پاکستان گالف فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کا پاکستان آکر انٹرنیشنل لیول کے ٹورنامنٹ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...