خصوصی بچوں نے کھیل کے میدان میں جھنڈے گاڑ دیے

خصوصی بچوں نے کھیل کے میدان میں جھنڈے گاڑ دیے

 پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پنجاب بھر کے خصوصی بچوں کیلئے سجے سپیشل اولمپکس مقابلوں میں جیت ہار تو مقدر ٹھہری لیکن ان مقابلوں کے شرکاء خصوصی کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب سپیشل اولمپکس گیمز 2017کے آخری روز ڈیف، بلائنڈ اور ڈس ایبل بچوں کے مابین بوائز اور گرلز کے الگ الگ مقابلے ہوئے جن میں ڈیف بوائز کی 100میٹر ریس میں حامد جعفر، علی حیدر اور سمر قدسی نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 200میٹر ریس میں حامد جعفر پہلے، سمر قدسی دوسرے اور سہیل احمد تیسرے نمبر پر رہے، لانگ جمپ میں حامد جعفر، علی حیدر اور سمر قدسی پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، نابینا بوائز کی 25میٹر ریس میں محمد علی فاتح رہے جبکہ عدیل بخاری دوسرے اور باسط احمد تیسرے نمبر پر رہے، 100میٹر ریس میں فیضان، عمیر اور ماجد بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پررہے،،لانگ جمپ میں اسامہ، معیض ،عبداللہ نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈس ایبل بوائز کی 100میٹر ریس میں عاشر علی کامیاب رہے، احمد شاہ اور طلحہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن لی، 200میٹر ریس میں بھی عاشر علی فاتح رہے، احمد شاہ اور طلحہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، 50میٹر ویل چیئر ریس میں محمد عاشق نے پہلی، ہارون نے دوسری اور علی مرتضٰی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیف گرلز کی 100میٹر ریس میں نایاب پہلی، میمونہ دوسری اور عائشہ خدیجہ تیسری پوزیشن پر رہیں،200میٹر ریس میں عائشہ خدیجہ، نایاب اور خضرہ سلیم نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، لانگ جمپ میں مہوش، فجر نور اور میمونہ بالترتیب پہلے،دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں،نابینا گرلز کی 25میٹر ریس میں نیشا، طیبہ عزیز اور طیبہ پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں،100میٹر ریس میں ہما نے پہلی، نیشا نے دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن لی،لانگ جمپ میں ہما اشرف فاتح رہیں، نیشا اور روبینہ اسلم نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ڈس ایبل گرلز کی 100میٹر ریس میں علیشاہ، زینب صدیق اور حنا خان نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،200میٹر ریس میں زینب صدیق نے پہلی ، علیشاہ نے دوسری اور حنا خان نے تیسری پوزیشن لی، 50میٹر ویل چیئر ریس میں روما کامیاب رہیں۔جبکہ دوسری جانب سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے پنجاب سپیشل اولمپکس گیمز میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کھیلوں کے مقابلوں سے لطف اندوز بھی ہوئے ہیں، بچے کھیلیں ،کودیں ہمارا ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون رہے گا، ہمارا سلوگن ہے کہ ’’کوئی اتھیلیٹ پیچھے نہیں رہے گا‘‘اس کے تحت سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں، خصوصی بچوں میں سپورٹس کا شوق پیدا کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں، مستقبل میں خصوصی بچوں کیلئے مزید سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرائے جائیں گے جس میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی حصہ لے گا،انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو بھی خصوصی بچوں کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار کرنا ہوگا، تین روزہ پنجاب سپیشل اولمپکس گیمز میں بچوں نے بھرپور شرکت کی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے بچوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہی

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...