کینیڈا میں لاپتہ ہو دو طالبعلموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا
ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا میں لاپتہ ہونیوالے دو طالبعلموں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا یا جا سکا ان کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے لاپتہ ہوئے ہیں ، 20سالہ چینی لڑکی جس کا نام جوان وین زینگ بتایا جاتا ہے آخری بار ٹورنٹو کے قریبی قصبے میں دیکھی گئی تھی جبکہ 16سالہ چینی لڑکا کی زو جمعرات کو آخری بار سکاربو ایریا میں دیکھا گیا تھا ،چینی خاندان پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ان طلباء کو اغواء کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاندانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کیلئے تاوان ادا کریں
کیونکہ وہ ان دو بین الاقوامی طلباء کے تحفظ کے سلسلے میں پریشان ہیں ۔