بھارت، ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریبات پر انتہا پسندوں کا حملہ

بھارت، ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریبات پر انتہا پسندوں کا حملہ

بنگلور(این این آئی) بھارتی ریاست کرناٹک میں شیر میسور ٹیپو سلطان کی سالگرہ منائی گئی۔ کشیدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنگلور میں 11 ہزار اہلکار تعینات تھے۔ ادھر کرناٹک حکومت کے فیصلے کے خلاف انتہا پسندوں نے کئی علاقوں میں حکومتی بسوں پر پتھراؤکیا اور اْن کے شیشے توڑ دیئے۔میڈیا کے مطابق مقامی حکومت نے ٹیپو سلطان کی سالگرہ کا جشن منانے کا اعلان کیا تھا، جس کی مرکز میں حکمران جماعت بی جی پی نے سخت مخالفت کی، تاہم ریاست نے یہ تہوار منایا اور ریاست میں سیکیورٹی بھی اس موقع پر انتہائی سخت رہی، جب کہ کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ریاست میں شراب کی فروخت اور مظاہروں پر پابندی تھی۔

مزید : عالمی منظر