اقوام متحدہ اور بنگلہ دیشی حکومت کا روہنگیا بچوں میں خسرے سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا فیصلہ

اقوام متحدہ اور بنگلہ دیشی حکومت کا روہنگیا بچوں میں خسرے سے بچاؤ کے لئے ...

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں کیمپوں میں پناہ گزین روہنگیا بچوں میں خسرے اور روبیلا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں کیمپوں میں روہنگیا پناہ گزین بچوں میں خسرے کے کیسز سامنے آئیں ہیں، خسرہ ایک جان لیوا بیماری ہے اور خاص طور پر پرورش سے محروم اور کمزور بچوں کے لئے یہ زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے بچاؤ کے لئے اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے ان کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 6 ماہ سے 15 سال تک کے روہنگیا بچوں کو خسرہ اور روبیلا مہم کے تحت ویکسین کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...