یورپی یونین کے20سے زائد رکن ممالک دفاعی معاہدہ کرینگے

یورپی یونین کے20سے زائد رکن ممالک دفاعی معاہدہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی)یورپی یونین کے20 سے زائد رکن ممالک پیر کے روز مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے ۔ دفاع کیلئے تعاون کے مستقل ڈھانچے کا مقصد یورپی یونین کے ارکان کے درمیان دفاعی تعاون اور نئی فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کیلئے روابط کو بہتر بنانا ہے ۔ یہ معاہدہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد دفاعی تعلقات کی بحالی کر نے کیلئے جرمنی اور فرانس کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -