سویڈن ریڈیو کی فریکونسی ہیک،30منٹ تک داعش کا نغمہ چلتا رہا

سویڈن ریڈیو کی فریکونسی ہیک،30منٹ تک داعش کا نغمہ چلتا رہا

سٹاک ہوم(این این آئی)سویڈن میں ایک معروف ریڈیو سٹشینز کے سامعین کو 30 منٹ تک دولت اسلامیہ کا نغمہ سننا پڑا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز صبح اس ریڈیو سٹیشن کی فریکیوئنسی کو ہیک کر لیا گیا۔مکس میگاپول کے مالکان کا کہنا تھاکہ یہ فریکونسی ہیک کرنے کے بعد حمد’’اللہ کے لیے ‘‘بجایا گیا۔سٹاک ہوم میں موجود مکس میگاپول کی صبح کی نشریات کے میزبانوں کو اس مسئلے کا علم ہی نہ ہوسکا۔پاپ موسیقی کے طرز پر بنے اس نغمے کے بولوں میں کہا گیا کہ ’ہم جنت کے دروازوں کی طرف جائیں گے جہاں حوریں ہمارا انتظار کر رہی ہیں۔یہ نغمہ دولت اسلامیہ کی ان پروپیگینڈا ویڈیوز میں بھی استعمال ہوا تھا جب مغربی عراق اور شام میں جنگجوؤں کے جذبات گرمانے کے لیے استعمال کی جاتیں۔مکس میگاپول کے مالک جیکب گریوسٹم کا کہنا تھا کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ کسی نے پائریٹ ٹرانسمیٹر استعمال کرتے ہوئے ہماری فریکوئنسی میں خلل ڈالا۔انھوں نے مزید بتایاکہ بہت سے لوگوں نے ہمیں فون کر کے اس بارے میں بتایا۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ کافی چوکنے ہیں۔ریڈیو سٹیشن کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس واقعے کے اطلاع پولیس اور قومی نشریاتی ادارے کو دی ۔

مزید : عالمی منظر