میانمر میں پہلی ملکی کارکیبل کی تنصیب کا کام شروع

میانمر میں پہلی ملکی کارکیبل کی تنصیب کا کام شروع

یانگان (این این آئی) میانمر حکام نے معروف مقدس مقامات اور کیاٹس ٹیو پگوڈا کے سیاحتی مقام پر کیبل کار کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے ، کار کیبل اگلے سال کام شروع کر دے گی ،یہ سیاحتی مقام جنوب مشرقی مان سٹیٹ میں واقع ہے اور گولڈن راک کے نام سے معروف ہے،ملک میں یہ پہلی کیبل کار ہو گی جس میں 43کاریں استعمال ہوں گی ، ہر کار میں 8افراد سوار ہو سکیں گے جبکہ یہ کار یاتھے پہاڑ سے کیاٹس ٹیو پگوڈا تک کا سفر دس منٹ میں طے کرے گی ، یکطرفہ کرایہ 2000کیاٹس مقامی سیاحوں کیلئے جبکہ غیر ملکی کیلئے پانچ ڈالر ہو گا ،یہ منصوبہ ایک مقامی کمپنی اورجنوبی کورین کمپنی مشترکہ طورپر مکمل کررہی ہیں۔

، منصوبہ 13.5ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...