نیشنل کانگریس کی دستاویزات فروخت کیلئے پیش کردی گئیں

نیشنل کانگریس کی دستاویزات فروخت کیلئے پیش کردی گئیں

بیجنگ (این این آئی)چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں نیشنل کانگریس کے اجلاس میں جن دستاویزات کی منظوری دی گئی تھی ، وہ دستاویزات اور کتابیں فروخت کیلئے دستیاب ہیں ، اب تک ان دستاویزات اور کتابوں کی 71.7ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔یاد رہے کہ ان میں وہ دستاویزات بھی شامل ہیں جو کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں تقسیم کی گئی تھیں ،ان میں چینی کمیونسٹ پارٹی کا نظرثانی شدہ آئین کیو اینڈ اے رپورٹس سے متعلق اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے آئین سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں، یہ تمام دستاویزات سرکاری اہلکاروں اور عوام کیلئے مطالعے کیلئے مرتب کی گئی ہیں ۔

یہ بات سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آ ف پریس ، پبلیکشن ، ریڈیو ، فلم اور ٹیلی ویژن نے بتائی ہے ، مواد پیپلز پبلشنگ ہاؤس ، پارٹی بلڈنگ بکس پبلشنگ ہاؤس اور زوئی زی پبلشنگ ہاؤس کی طرف سے شائع کیا گیا ہے ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگریس کا اجلاس 18اکتوبر سے 24اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہواتھا ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...