بیروت میں چینی ویزا سینٹر کا افتتاح
بیروت (این این آئی)چین نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنا ویزا سینٹر کھول دیا ہے ،اس سلسلے میں یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں لبنان میں چین کے سفر وانگ کی جیان نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین اور لبنان کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، دونوں ملکوں میں سیاسی، اقتصادی ، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں کافی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے اور سفارت خانہ ہر سال تقریباً 10ہزار ویزے جاری کررہا ہے ۔
، اس لئے ویزا درخواستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیروت میں خصوصی ویزا سینٹر قائم کر دیا گیا ہے تا کہ لوگوں کو چین آنے جانے میں سہولت حاصل ہو ۔