فرانس،ذہنی مریض نے تین چینی طالب علموں پر کار چڑھادی

فرانس،ذہنی مریض نے تین چینی طالب علموں پر کار چڑھادی

پیرس(این این آئی)فرانس کے شہر ٹولوز میں ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر اپنی کار چڑھادی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام نے کہاکہ کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جس نے جان کر 3 چینی طالب علموں کو نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ،گرفتار شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے ، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی چینی طالب علموں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...