سی آئی اے صدر نے ، سنگین وارداتوں میں ملوث لیاقت بابا گینگ کو گرفتار کرلیا

سی آئی اے صدر نے ، سنگین وارداتوں میں ملوث لیاقت بابا گینگ کو گرفتار کرلیا

لا ہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے صدر لاہورنے گن پوائنٹ پرضلع لاہور کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر گن پوائنٹ پر گھر والوں کو یر غمال بنا کر ہاؤس ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں کرنے والے خطرناک ملزم لیاقت عرف باباکے 5رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے صدر کی خصوصی ٹیم نے ڈی ایس پی انورسعید کنگرہ کی سربراہی میں بابا ڈکیت گینگ کے ملزمان لیاقت علی ولد غلام حسین ،محمد رمضان عرف جانی ولد محمد مشتاق،محمدعادل ولد محمد شہباز،علی صادق عرف ساجد ولد صادق علی،محمد آصف ولد محمد رفیق کوگرفتارکیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات ، ایل سی ڈی، و گھڑیاں وغیرہ برآمد کیں جن کی کل مالیت 70لاکھ97 ہزار روپے ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 2پسٹل30 بور، 2 پسٹل 9۔MM اور ایک تریسر30بور اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان گھروں کی ریکی کر کے مسلح ہو کر گروہ کی شکل میں لاہور کے پوش علاقوں میں گھومتے پھرتے رہتے اور مو قع پا کر گھروں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی سامان چھین کر فرارہوجاتے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں 11سنگین وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...