50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کیلئے ناموں کی منظوری دے دی گئی

50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کیلئے ناموں کی منظوری دے دی گئی

لا ہور (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے سنیارٹی لِسٹ کے مطابق 50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کیلئے ناموں کی منظوری دے دی، نامزد ٹریفک وارڈنز 4 ماہ کے اَپر کورس کیلئے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کی منظور ی کے بعد دیگر ٹریفک وارڈنز کیلئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں جس کے بعد یکے بعد دیگرے ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے اَپر کورس پر جانے کیلئے ناموں کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق منظوری دی جائی گی۔

مزید : علاقائی