کوٹ لکھپت نولکھا،مزنگ ، 32سالہ خاتون کی تشدد زدہ نعش سمیت 3نامعلوم لاشیں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں سے 32سالہ نامعلوم خاتون کی تشد د زدہ لاش سمیت 3لاشیں برآمد ،پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کوتحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ ہدایت گاؤں کے قبرستان کے نزدیک سڑک پرپڑی ہوئی 32سالہ نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش دیکھ کرعلاقہ مکینوں نے پولیس کواطلاع دی جس نے قریبی آبادی سے اس کی شناخت کے حوالے سے پوچھ گچھ کی لیکن اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا تو لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے شْبہ ظاہر کیاہے کہ اس سے بداخلاقی کے بعد تشدد کانشانہ بناتے ہوئے قتل کیاگیااور ملزمان یہاں سڑک کنارے پھینک گئے ہیں ،مزید حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعدسامنے آئیں گے۔ علاوہ ازیں پولیس نے اپنی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے ساتھ ساتھ اس کے ورثاء کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ دریں اثناء نولکھا کے علاقہ آسٹریلیاچوک میں 60سالہ نامعلوم معمر شخص کی لاش پڑی دیکھ کرراہگیروں نے پولیس کواطلاع دی جس نے لاش کواپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیاگیا۔علاوہ ازیں مزنگ کے علاقہ میں واقع سرکاری ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ پرپڑی ہوئی لاش کودیکھ کرعلاقہ مکینوں نے پولیس کواطلاع دیْ ۔انہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیابعدازاں پولیس نے بتایاکہ یہ دونوں حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں، نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ا نکی موت واقع ہوئی ہے۔