رائیونڈ، پاجیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

رائیونڈ، پاجیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائیونڈ پاجیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزدا وین کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی، ڈرائیور فرار ۔بتایا گیا ہے کہ جبومیل راجہ جنگ کا رہائشی 16سالہ اسامہ فاروق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور روڈ سے رائیونڈ کی طرف آرہا تھا جب پا جیاں گاؤں کے قریب پہنچا تو سامنے سے تیز رفتار مزدا وین اسے کچلتے ہوئے گز ر گئی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزدا وین کو قبضہ میں لیکرقانونی کارروائی شروع کردی جبکہ مزدا وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...