قلعہ گجر سنگھ ، 34سالہ شخص پرُاسرار طور پر جاں بحق،لاش ورثا کے حوالے

قلعہ گجر سنگھ ، 34سالہ شخص پرُاسرار طور پر جاں بحق،لاش ورثا کے حوالے

لاہور (کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں 34سالہ شخص پرُاسرار طور پر جاں بحق،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ بی بی پاکدامن کے دربار پرحاضری کے لیے آنے والا بادامی باغ کا 34سالہ عرفان بے ہوش ہوکر گرگیا۔اسے زائرین نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسا ۔ پولیس نے موقع پرپہنچکر لاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایاکہ متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے،س کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی اورانہوں نے کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کردیا۔

مزید : علاقائی