ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کا عرصہ 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا

ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کا عرصہ 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا

لا ہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے 13 ٹریفک سیکٹرز میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کا عرصہ 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کا عرصہ کم کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک وارڈنز کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکے۔ جن ٹریفک سیکٹرز میں تعیناتی کا عرصہ کم کیا گیا ہے اْن میں ریلوے ا سٹیشن، کوتوالی، مصری شاہ، لاری اڈہ ، لوئرمال، شاہدرہ، مغلپورہ ، میکلوڈ روڈ ،نواں کوٹ ،شیراکوٹ، نیاز بیگ ، کوٹ لکھپت اور خیابان شامل ہیں۔

مزید : علاقائی