ساندہ، متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتا رکرلیاگیا

ساندہ، متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتا رکرلیاگیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقہ سے ڈکیتی ،راہزنی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتا رکرکے تفتیش شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ سے پولیس نے مخبرکی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان کوگرفتا رکرلیا۔ملزم پرتھانہ ساندہ میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہونے کے ساتھ ساتھ تھانہ کوٹ لکھپت ،لوئر مال ،جوہر ٹاون اورفیکٹری ایریاضلع شیخوپورہ میں بھی ؂ ڈکیتی کی وارداتوں سمیت راہزنی اوردیگرسنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی