نواب ٹاؤن، ون وے کے مخالف کا ر کے آنے سے دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دونوں تباہ

نواب ٹاؤن، ون وے کے مخالف کا ر کے آنے سے دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دونوں ...

لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ون وے کے مخالف کا ر کے آنے سے دوگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ شوکت خانم روڈ پر حماد نامی شہری نے ون وے کے مخالف گاڑی لاتے ہوئے دوسری جانب سے آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پرتبا ہ ہوگئیں تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہ ہوا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا اور قانونی کاروائی شروع کردی ۔

مزید : علاقائی