مغل پورہ، قبرستان سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

مغل پورہ، قبرستان سے 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے ...

لاہور (کرائم رپورٹر)مغل پورہ کے علاقہ میں 30سالہ نامعلوم شخص کی مقامی قبرستان سے لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے علاقہ میں درس چھوٹے میاں کے قبرستان میں 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کرعلاقہ مکینوں نے پولیس کواطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کے لاش کواپنی تحویل میں لے کراس کی شناخت کے لیے اردگرد سے پوچھ گچھ کی لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی، بعدازاں پولیس نے اس کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے بتایاکہ یہ بظاہر توحلیے سے نشئی لگتا ہے لیکن موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

مزید : علاقائی