ڈیفالٹر شہری کا شیخوپورہ میں واقع گھرنیلام کرنے کاحکم

ڈیفالٹر شہری کا شیخوپورہ میں واقع گھرنیلام کرنے کاحکم

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے یو بی ایل ڈیفالٹر شہری کا شیخوپورہ میں واقع 6مرلے کا گھر 16دسمبر کو نیلام کرنے کاحکم دے دیا ہے۔فاضل جج نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ڈیوس روڈ برانچ کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شیخوپورہ کے رہائشی شکیل اختر نے 6مرلے جائیداد رہن رکھوا کر قرض حاصل کیا اور قرض کی عدم ادائیگی پر شہری کو 2015ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، یو بی ایل کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈیفالٹر شکیل اختر کے خلاف 2016ء سے 3لاکھ 97ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے۔

مزید : علاقائی