نادہندہ آر ایس ایم بکنگ یونٹ کا پروپرائیٹر جواب سمیت طلب

نادہندہ آر ایس ایم بکنگ یونٹ کا پروپرائیٹر جواب سمیت طلب

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے یو بی ایل ڈیفالٹر آر ایس ایم بکنگ یونٹ ظہور الٰہی روڈ کے پروپرائیٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7دسمبر کو ریکوری کے دعویٰ کے جواب سمیت طلب کرلیا ہے۔فاضل جج قمر اعجاز نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آر ایس ایم بکنگ یونٹ کے پروپرائیٹر نے کاروبار کی بنیاد پر کریڈٹ کارڈ حاصل کیا اور ڈیفالٹر عدیل ملک نے کریڈٹ کارڈ سے رقم استعمال کرنے کے بعد بینک کو ادائیگی نہیں کی ، ڈیفالٹر سے رقم کی ریکوری کے لئے متعدد بار نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں،ڈیفالٹر شہری سے ریکوری کے لئے فنانشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کی دفعہ 9کے تحت 6لاکھ 66ہزار روپے کی ڈگری جاری جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...