رائیونڈ ،6سالہ بیٹی کو جے رحمی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ظالم باپ گرفتار

رائیونڈ ،6سالہ بیٹی کو جے رحمی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ظالم باپ گرفتار

رائے ونڈ(نمائندہ پاکستان، کرائم رپورٹر) چھ سالہ معصوم بیٹی کو بے رحمی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ظالم باپ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رائے ونڈ کے نواحی گاؤں دھوندھے میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے بد بخت منظور احمدنے اپنی 6سالہ بیٹی کرن کو قریبی کھیتوں میں لے جا کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور نعش کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا جسکا تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ رائیونڈ پولیس نے دن رات محنت کرکے ملزم منظور احمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایچ او رائے ونڈ نے بتایا کہ 6 سالہ معصوم کرن کا باپ منظور ذہنی مریض ہے اور اس نے معمولی بات پر دل برداشتہ ہو کر اپنی حقیقی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قتل پہلے ہی درج کر لیا تھا جبکہ ملزم کی بہن مقدمہ کی مدعیہ بننا چاہتی تھی تاہم پولیس نے قاتل کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم قصور میں چھپا بیٹھا ہے جسے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید : علاقائی